الیکشن کمیشن،سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

الیکشن کمیشن،سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار

وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا۔الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن 15جنوری کو ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کاہنگامی اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ہوا جس میں سندھ حکومت کی درخوراست اورنوٹیفکیشنز پر غور کیا گیا۔سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن،حیدر آباد اور دادو ضلع کی دو تحصیلوں خیرپور ناتھن اور مہر میں 15جنوری2023کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی۔الیکشن کمیشن نے قانونی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر ر کھتے ہوئے صوبائی حکومت کی بلدیاتی انتخابات متوی کرنے کی درخواست نامنظور کرتے ہوئے کراچی ڈویژن،حیدر آباد اوردیگر اضلاع میں انتخابات شیڈول کے مطابق 15جنوری کو کرانے کا حکم دیا جس کا آرڈر جاری کیا جائے گا۔

Exit mobile version