سندھ بلدیاتی الیکشن: پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

سندھ بلدیاتی الیکشن: پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری

سندھ بلدیاتی الیکشن: پ

سندھ بلدیاتی الیکشن: پ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

پانچ بجے کے بعد صرف پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

کراچی کی 246 یوسیز میں ووٹنگ:

کراچی کے 7 اضلاع کے 25 ٹاؤنز کی 246 یونین کونسلوں کے 984 وارڈز میں پولنگ ہوئی۔

ہر یونین کونسل میں 4 وارڈ ہوتے ہیں، ووٹر کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ وارڈ کے جنرل کونسلر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا ایک ووٹ، دوسرا ووٹ جنرل کونسلر کا ہو گا، ہر یونین کونسل 11 ممبران پر مشتمل ہے، یونین کے 6 ممبران براہ راست کونسل میں منتخب ہوں گے۔

Exit mobile version