کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کہا ہے کہ دونوں شہریوں کے عوام نے سازش کو مسترد کردیا۔گزشتہ رات ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد خالد م قبول صدیقی نے آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق پریس کانفرنس میں کہا کہ انتہائی کم ٹرن آؤٹ نے ثابت کردیا کہ بلدیاتی انتخابات غلط تھے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد کے حقوق چھیننے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔آج کراچی میں دھاندلی ہار گئی جس کے بعد سوال اٹھتا ہے کہ کیا منتخب ہونے والے میئر کو لوگ قبول کریں گے؟خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عوام نے گھر بیٹھ کر ایم کیو ایم کے بائیکاٹ سے متعلق فیصلے پر ریفرنڈم دے دیا۔ایم کیو ایم کی انتخابی سیاست ایوانوں کی مرہون منت نہیں کیونکہ ہم عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔