پاکستان

سندھ اسمبلی کا ہنگامی اجلاس، تمام پاسز منسوخ

سندھ اسمبلی کا ہنگامی اجلاس، تمام پاسز منسوخ

سندھ اسمبلی کا آج ہنگامی اجلاس ہورہا ہے اس حوالے سے سندھ اسمبلی کے تمام پاسز منسوخ کردیئے گئے ہیں ۔نو مئی کو سندھ اسمبلی کا اجلاس 12 مئی تک ملتوی ہوا تھا ، تاہم سیاسی صورتحال پر آج ہنگامی اجلاس طلب کیاگیا ۔حالیہ سیاسی صورتحال پر قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری نے آج ہنگامی اجلاس طلب کیاہے۔ ہنگامی اجلاس کے دوران سندھ اسمبلی میں داخلے کے بعد باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔سندھ اسمبلی کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، سندھ اسمبلی کے مین گیٹ سے ممبران سندھ اسمبلی کے سوا کسی کو اندار داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image