سندھ اسمبلی کے اجلاس میں 312 ارب روپے کا سندھ کا ضمنی بجٹ منظور کرلیا گیا ۔ضمنی بجٹ کے 312 ارب روپے میں سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی پر 55 ارب روپے خرچ کیے گئے ۔ان 312 ارب روپے میں سے 55 ارب روپے گندم کی سبسڈی اور 19 ارب روپے قرض کی ادائیگی میں دیئے گئے ۔ضمنی بجٹ کے 312 ارب روپے میں سے 43 ارب روپے صحت اور 16 ارب روپے بجلی کی مد میں ادائیگی میں شامل ہیں ۔رواں ماہ 10 جون کو وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کا 2 کھرب 244 ارب روپے کا مالی سال کا بجٹ پیش کیا تھا۔