تازہ ترین

سمندری طوفان، 20 سے زائد اضلاع میں فوکل پرسن تعینات

سمندری طوفان، 20 سے زائد اضلاع میں فوکل پرسن تعینات

سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 20 سے زائد اضلاع میں فوکل پرسن تعینات کردیے ۔فوکل پرسن محکمہ صحت اور دیگر اداروں سے معاونت کرینگے ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں چار ہزار 739 ڈاکٹر آن الرٹ ہیں اور 12 ہزار سے زائد پیر ا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ کردیاگیا ہے ۔محکمہ صحت نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی کل 322 ایمبولینس روڈ پر موجود ہیں ، تمام ہسپتالوں میں ضروری اقدامات کرلیے گئے ہیں ،سندھ کے محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کنٹرول روم ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے آفس میں بنایا گیاہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image