سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا کے شہر ایپوہ میں یکم تا 10 نومبر تک کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں میزبان ملائشیا، پاکستان، جاپان ، جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ اور مصر شامل ہیں۔
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا مقابلہ یکم نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا، پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا مقابلہ 2 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے میزبان ملک ملائشیا سے کھیلے گی، جبکہ تیسرے مقابلے میں چار نومبر کو جاپان کے مد مقابل میدان میں اترے گی، یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔
اسی طرح پاکستانی ٹیم اپنے چوتھے مقابلے میں پانچ نومبر کو جنوبی کوریا سے سامنا کرے گی، مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم پانچویں اور آخری مقابلے میں سات نومبر کو مصر کے آمنے سامنے آئے گی، جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ راؤنڈ رابن لیگ طرز پر کھیلا جائے گا۔
Leave feedback about this