سعودی وزارت تجارت نے ملک میں 51 فرضی ویب سائٹس بند کردیں ۔وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وزارت صارفن کو دھوکا دہی سے بچانے کیلئے مسلسل تمام ضروری اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے صارفین سے کہا کہ وہ کوئی بھی جعلی ویب سائٹ دیکھیں تو فوری طورپر 1900 پر کال کرکے یا تجارتی ایپ بلاغ کے ذریعے حکام کو اس حوالے سے اطلاع دیں ۔انہوں نے کہاکہ وزارت تجارت کے نا م سے منسوب فرضی ویب سائٹس کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ۔
Leave feedback about this