سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیر داخلہ پاکستان Roze News
پاکستان جرائم

سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیر داخلہ

سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیر داخلہ

سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، سعودی سفارتکار کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد سے انتہائی ہمدردی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سینئر حکام کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سعودی سفارتکار حسن القحطامی کے قتل کی تحقیقات اورمجرمان کی گرفتاری کے بارے میں پیش رفت، اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ‘روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ’ کے معاہدے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، سعودی سفارتکار کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد سے انتہائی ہمدردی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستانی عوام خادمین حرمین شریفین سے خصوصی عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ کھلے دل سے مدد اور معاونت کی ہے، سیلاب متاثرین کی بروقت امداد سے حکومت کو متاثرین کی بحالی میں مدد ملی، جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔

سعودی حکام نے سفارتکار حسن القحطانی کے قتل کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا، سعودی حکام نے مجرمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرانے پر وفاقی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version