سعودی عرب کی خواتین کی فٹبال ٹیم باضابطہ طورپر فیفا کی درجہ بندی میں شامل کرلیاگیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اپنے قیام کے صرف اٹھارہ ماہ کے بعد سعودی خواتین کی ٹیم شاندار نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ویمنز فٹ بال ایڈ منسٹر یشن نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری خواتین کی قومی ٹیم فیفاکی درجہ بندی میں شامل ہوگئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق 2021 ء میں اپنے قیام کے بعد سے خواتین کی قومی ٹیم نے نو میچز کھیلے، سعودی ٹیم اب فیفا اور ایشین فٹ بال، کنفڈریشن سے منظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت کرسکے گی۔سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اور فیفا کونسل کے رکن یاسر المسحل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے صرف ڈیڑھ سال میں جو کچھ حاصل کیا وہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
Leave feedback about this