نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ سرکاری ادارے پانچ سو ارب روپے سالانہ کے قریب نقصان کررہے ہیں اسی کے قریب ادارے منافع بخش ہوسکتے ہیں ۔نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات پانچ سو ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں منافع بخش کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ فنانشل نقصانات کے ازالے کیلئے وزارت خزانہ مدد کرے گی ، فنانشل نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔