معیشت و تجارت

سرمایہ کاری اسی صورت ہوگی جب پاکستان کے حا لات مستحکم ہوں گے،جرمن سفیر

jarman safeer

کراچی:جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری اسی صورت ہوگی جب پاکستان کے حالات مستحکم ہونگے۔جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میں پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تیل کے حوالے سے نہیں بلکہ گرین انرجی کے حوالے سے اگلا سعودی عرب بن سکتا ہے کیونکہ پاکستان میں گرین ہائیڈروجن کافی مقدار میں پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جسے جرمنی کو بھی برآمد کیا جاسکتا ہے۔جرمنی کی گرین ہائیڈروجن کی پیداوار ناکافی ہے لہٰذا گرین انرمی ایک ایسا شعبہ ہے جس میں جرمنی کو برآمدات کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔جرمن کمپنیاں گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ شمسی،آئی،پون اورروایتی توانائی کے کچھ حصوں کو یکجا کرنے کلئے ضروری ٹیکنالوجی لا سکتی ہیں۔جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے حالات میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جرمن سرمایہ کاری یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہیے لیکن وہ صرف اسی صورت میں سرمایہ کاری کریں گے جب وہ مستحکم حالات اور اچھا منافع دیکھیں گے۔انہوں نے ایس پی پلس سکیم کے بارے میں کہا کہ اگرچہ جی ایس پی پلس پاکستان اور جرمنی کے باہمی طورپر فائدہ مند ثابت ہوا ہے لیکن اس کے جاری رہنے کے بارے میں فیصلہ یورپی پارلیمنٹ کرے گی اور اگر وہ نا کہہ دیتی ہے تو پاکستان کو جی ایس پی پلس کی رعایت حاصل نہیں رہے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image