سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کے ہاتھوں دیرینہ ساتھی فیصل واوڈا کا پارٹی سے اخراج پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کے ہاتھوں دیرینہ ساتھی فیصل واوڈا کا پارٹی سے اخراج

سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے دیرینہ ساتھی فیصل واوڈا کو پارٹی سے خارج کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے کچھ دن پہلے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی طرف سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بنیادی رکنیت ختم کر دی تھی۔

تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے دستخط سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے پارٹی کی طرف سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا، جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر 26 اکتوبر کو شوکاز نوٹس بھیجا گیا تھا۔

Exit mobile version