لانگ مارچ کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے راولپنڈی میں انتظامات مکمل پاکستان Roze News
پاکستان

لانگ مارچ کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے راولپنڈی میں انتظامات مکمل

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے راولپنڈی میں انتظامات مکمل کر لیے گئے، لانگ مارچ پر سیکورٹی سخت ہو گی، اس ضمن میں راولپنڈی میں 33 پیکٹس قائم کر دی گئیں۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کا اغاز لاہور لبرٹی چوک سے کیا گیا، پنجاب بھر کے مارچ کے راستوں اور متعلقہ اضلاع میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے، راولپنڈی میں بھی مارچ کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے 33 پیکٹس قائم کی گئی ہیں۔

مراسلے میں تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو کسی بھی قسم کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے، لانگ مارچ کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی سربراہی میں خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا گیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں اور ایمبولینسوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کے متبادل پلان پر عمل درآمد یقنی بنایا جائے گا، موٹروے کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی رابطہ سڑکوں کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Exit mobile version