کراچی: آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ رنگ گورا نہ ہونے کی وجہ سے ان جیسے اداکاروں کو انڈسٹری میں امتیازی رویے کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ حال ہی میں خوبرو اداکارہ آمنہ الیاس جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر میں پیش ہونیوالی مشکلات سمیت کئی موضوعات پر بات کی آمنہ الیاس نے انکشاف کیا کہ اپنے گہرے رنگ کی وجہ سے انہیں پاکستان شوبز انڈسٹری میں کئی مرتبہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم ہماری انڈسٹری میں دیکھیں تو ہر اداکار او ر اداکارہ گورے لمبے اور ایک جیسے دکھائی دیکنگے، کیونکہ ہم نے خوبصورتی کے معیار طے کررکھے ہیں، آمنہ الیاس نے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ رنگ کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی رنگت اسکرین پر ساتھی اداکار کی رنگت سے ملتی ہوئی نظر نہیں آتی تھی۔تاہم اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں اداکاری کاموقع ملا جو کسی بھی اداکارہ کا خواب ہوتاہے اور یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ڈراموں سے زیادہ فلمیں کرتی ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
سانولے رنگ کی وجہ سے انڈسٹری میں امتیازی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آمنہ الیاس
- by web_desk
- مارچ 14, 2023
- 0 Comments
- 3192 Views
- 3 سال ago

Leave feedback about this