امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد ویڈیو بیان جاری کرینگے۔ عمران خان سے گفتگو سے قبل پاکستانی امریکی ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی جس کے بعد بریڈ شرمین اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ ڈاکٹر آصف نے چند روز قبل پاکستان میں سیاسی صورتحال پر کپتان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں بیان بھی جاری کیاتھا۔
Leave a Comment