روسی خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کلائیڈ نوبل کراچی پورٹ پہنچ گیا ۔روسی جہاز تیل کیساتھ بندرگاہ پر لنگر انداز ہے ۔جہاز کی برتھنگ پلان فائنل ہوتے ہی جہاز کو آئل پیئر پر لگایا جائیگا۔اس سے قبل بھی ایک روسی خام تیل بردار جہاز کراچی پہنچا تھا ، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں تقریبا45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ قوم کیساتھ اپنے وعدوں میں سے ایک اور وعدہ ہم نے پورا کردیا ہے ۔خوشی کیساتھ اعلان کررہاہوں کہ روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل سے بھرا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے ۔
روسی خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا

روسی خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا