معیشت و تجارت

رواں ہفتے چار دن تما م بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

رواں ہفتے چار دن تما م بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ 24 مار چ زکواۃ کٹوتی کے باعث تمام سرکاری ونجی بینکس بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان 24 مارچ 2023 ء بروز جمعے زکواۃ کی کٹوتی کیلئے بینک تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کیلئے بند رہے گی کیونکہ امکان ہے کہ یکم رمضان 1444 ہجری جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہوگی جبکہ اس روز سرکاری تعطیل ہوتی ہے اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام بینکس ترقیاتی مالی ادارے،مائیکرو فنانس بینکس مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کیلئے بند ہونگے البتہ تمام اداروں اور بینکس کے ملازمین دفتر میں حاضرہونگے اور دم کوورکنگ ڈے کے طورپر گنا جائیگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image