محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی)کے مطابق رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 18 ستمبر 2024 بروز بدھ کی صبح ملک بھر میں جزوی طور پر نظر آئے گا۔پاکستان میں مکمل چاند گرہن نہیں دیکھا جا سکتا کیونکہ چاند گرہن کے وقت افق سے نیچے ہوگا۔خیال رہے کہ جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزرتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان آتا ہے تو چاند گرہن ہوتا ہے۔جب سورج کی روشنی زمین کے ماحول سے گزرتی ہے تو سرخ روشنی نیلی روشنی سے زیادہ جھک جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ چاند گرہن کے دوران سرخ دکھائی دیتا ہے اور اسے اکثر بلڈ مون کہا جاتا ہے۔
سائنس و ٹیکنالوجی
رواں سال کا دوسرا چاند گرہن پاکستان میں دکھائی دے گا ؟
- by web_desk
- ستمبر 17, 2024
- 0 Comments
- 216 Views
- 2 مہینے ago
Leave feedback about this