سیشن کورٹ کے جج فرخ فرید نے رضوانہ تشدد کیس میں سومیہ عاصم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ۔عدالت نے کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج فرخ بلوچ نے سماعت کی ۔ملزمہ سومیہ عاصم اور متاثرہ بچی کے والدین اپنے وکلاءکیساتھ عدالت میں پیش ہوئے ۔جج فرخ فرید نے پراسیکیو شن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سچ تلاش کرنے میں ڈر نہیں ہونا چاہئے ، شواہد ایمانداری سے جمع کریں ، پریشر نہ لیں ، تفتیش میرٹ پر ہونی چاہیئے ۔
Leave feedback about this