اسلام آباد:ذیابیطس کی سب سے پہلی علامت جو اکثر لوگ علامت ہی نہیں سمجھتے وہ ہے پیاس۔ماہرین کے مطابق بہت زیادہ پیاس لگنا اور بار بار پیشاب آنا ذیابیطس کی سب سے پہلی علامت ہے۔تاہم اس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ تبدیلی آہستہ آہستہ ہوتی ہے، اس لیے لوگ اکثر اسے موسم، زیادہ پانی پینے یا دوسری عام وجوہات سے جوڑ دیتے ہیں۔
جب خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو گردے اسے فلٹر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے لیے زیادہ پانی درکار ہوتا ہے۔ نتیجے میں جسم زیادہ پانی مانگتا ہے اور پیاس زیادہ لگتی ہے۔علاوہ ازیں گردے زیادہ پیشاب بناتے ہیں اور بار بار واش روم جانا پڑتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ اس ابتدائی تبدیلی کو ذیابیطس کی وارننگ کے بجائے ایک معمولی بات سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے علاج و معالجے میں دیر ہوجاتی ہے۔
صحت
ذیابیطس کی سب سے پہلی علامت جو علامت نہیں سمجھی جاتی
- by web_desk
- اگست 18, 2025
- 0 Comments
- 28 Views
- 1 دن ago

Leave feedback about this