ٹالا ہاسی:ویسٹ انڈیز نے امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلیے 134 رنز کا ہدف دیا جسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کالی آندھی نے حاصل کر لیا، جیسن ہولڈر نے آخری اوور میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا، آخری گیند پر 3 رنز درکار تھے، جیسن نے فتح کا چوکا مار کر میچ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 5 بجے فلوریڈا میں شروع ہوا۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا، حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38 سکور کیے جبکہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کیعوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر دو کھلاڑی آٹ کیے۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف 134 رنز کو ویسٹ انڈیز نے آخری گیند پر حاصل کیا اور سیریز 1-1 سے برابر کر دی، اب سیریز کا فیصلہ تیسرے میچ میں ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے گودا کیش موتی نے 28 اور کپتان شائی ہوپ نے 21رنز بنائے جبکہ روسٹن چیز اور جیسن ہولڈر نے 16، 16رنز سکور کیے، ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔جیسن ہولڈر نے مین آف دی میچ قرار دیے جانے کے بعد گفتگو میں کہا کہ پاکستانی بولرز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا، جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔
کھیل
دوسرا ٹی 20میچ: ویسٹ انڈیز نے کانٹے دار مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرا دیا
- by web_desk
- اگست 3, 2025
- 0 Comments
- 92 Views
- 2 ہفتے ago

Leave feedback about this