اسلام آباد: دفعہ 144 کی پابندی کے باوجود پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی کارکنوں کو آج زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی۔شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ عمران خان آج ریلی کی قیادت کرینگے۔ انہوں نے دفعہ 144 کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن لاہور سے درخواست کرینگے کہ انتخابات کا اعلان ہوچکا تو ریلی کی پابندی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔شاہ محمود قریشی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کیخلاف آج چھٹی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ بھی جائینگے ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت انتخابات سے فرار اور تصادم چاہتی ہے۔
Leave feedback about this