خیبرپختونخوا میں اساتذہ کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا، اساتذہ کی جانب سے آج بھی صوبے کے تمام پرائمری سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اساتذہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جناح پارک کے سامنے آج بھی دھرنا جاری ہے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج ختم کرنے والے نہیں، اساتذہ کی اپگریڈیشن کا اعلامیہ جاری ہونے پر ہی احتجاج ختم کریں گے۔دوسری جانب مظاہرین اساتذہ کو قابو کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، احتجاج میں شریک اساتذہ کو معطل کرنے کے لیے پرفارمہ تیار کیا گیا ہے، اساتذہ معطلی کے حکمنامے کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔مسودے کے مطابق اساتذہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، مسودے کے ساتھ چارج شیٹ اور شکایات علیحدہ سے بھیجی جائیں گی۔ادھر محکمہ تعلیم زنانہ نے اساتذہ کو معطل کرنے کا پرفارمہ جاری کر دیا، محکمہ تعلیم کی ہدایت کے مطابق اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Leave feedback about this