صحت

خیبرپختونخوا سے پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا سے پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ

پشاور:خیبرپختونخوا کے دو اضلاع ٹانک اور شمالی وزیرستان سے بیک وقت پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبے میں اس سال پولیو کیسز کی تعداد 15 ھو گئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق کی ھے۔
ضلع ٹانک کی یونین کونسل مولازئی میں 16 ماہ کے عمر کی ایک بچی اور ضلع شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میران شاہ میں دو سال کے عمر کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔اس طرح اس سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ھو گئی, جن میں ضلع بنوں،لکی مروت، ٹانک اور شمالی وزیرستان سے تین، تین، جبکہ ضلع تورغر, ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہستان لوئر سے ایک ایک کیس شامل ھے۔
اس سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد اب 23 ھو گئی جن میں خیبرپختونخوا سے 15 پولیو کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ سندھ سے 6 جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ھوا.

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image