پاکستان تازہ ترین

خود غرض اور بزدل کے علاوہ سب ظالم کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں، عمران خان

سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ خود غرض اور بزدل کے علاوہ سب ظالم کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں، میں ان چوروں کے سامنے کھڑا ہوں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ زنجیریں توڑی جاتی ہیں، آزادی چھیننا پڑتی ہے، جیل تو چھوٹی چیز ہے میں جان بھی دے سکتا ہوں۔

زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے میدان میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ لوگوں نے میری بات بہت آرام سے سننی ہے، تاریخ میں نوجوان نسل پر لازم ہو جاتا ہے کہ باہر نکلیں، ارسطو نے کہا کہ معاشرے میں ناانصافی ہو تو تمام لوگ اس کے خلاف ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ بزدل اور خود غرض لوگ ہی ظالم کے سامنے نہیں کھڑے ہوں گے، نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے، اگر کسی نے وطن عزیز میں ڈاکا مارنا ہے تو میں ان چوروں کے سامنے کھڑا ہوں گا، ہر روز میرے خلاف نیا مقدمہ درج ہوتا ہے، یہاں سے ضمانت کروانے کے لیے عدالت جاؤں گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹ سے سیاست تک امتحانات کا سامنا کیا، انسان کی پرواز میں سب سے بڑی رکاوٹ ایک ہے اور وہ ہے خوف، بزدل انسان کبھی رہنما نہیں بن سکتا، نواز شریف ہر مشکل وقت میں باہر چلا جاتا ہے، غلام جوتے پالش کرتے ہیں، رہنما آزاد ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں یہاں طلبہ کو تیار کرنے آیا ہوں، ملک کی حقیقی آزادی کے لیے سب نے نکلنا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے خطاب کے دوران کہا کہ زنجیریں توڑی جاتی ہیں، آزادی چھیننا پڑتی ہے، امریکی سازش کے تحت ہم پر امریکی غلاموں کو بٹھایا گیا، یہ جا کر امریکہ میں بھیک مانگتے ہیں، یہ ملک کو ذلیل کر رہے ہیں، ان میں شرم نہیں ہے۔ ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر محلات میں رہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جیل تو چھوٹی چیز ہے، میں جان کی بازی لگا سکتا ہوں، آپ سب نے تیاری کرنی ہے، یہ سیاست نہیں جہاد ہے، ملک کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، دنیا بھر کے انقلابات میں طلبہ سامنے آئے، انہوں نے اعلان کیا کہ اب زیادہ دیر نہیں ہے، میں کال دینے والا ہوں، چوروں کے ٹولے اور ان کے استعمال کنندہ کے سامنے قوم کھڑی ہو گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image