نیویارک:بالوں یا کندھوں پر خشکی اچھی نہیں لگتی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگرچہ خشکی آپ کے بالوں پر ظاہر ہوتی ہے لیکن اس حالت کا تعلق آپ کے سر کی جِلد سے ہے؟خشکی جلد کی سوزش کی ایک قسم ہے۔ ایک مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ ہم میں سے نصف لوگ کسی نہ کسی وقت اس حالت کا شکار ہوتے ہیں.ہر ایک کے سر کی جِلد میں قدرتی جرثوموں کا مخصوص تناسب موجود ہوتا ہے جسے مائکرو بایوم کہا جاتا ہے۔
بعض اوقات بعض قسم کے جرثوموں کا تناسب بگڑ جاتا ہے جسے dysbiosis کہتے ہیں جس کے نتیجے میں خشکی پیدا ہوتی ہے۔ خشکی والے لوگوں کے سر میں بعض قسم کی ییسٹ اور بیکٹیریا زیادہ بڑھ جاتے ہیں بنسبت صحت مند جِلد والے لوگوں کے۔ اسی طرح زیادہ خشکی والے لوگوں کو سر میں زیادہ تیل لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ویک فاریسٹ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں ماہر امراضِ جِلد، ایمی میک میکل نے کہا کہ لوگ اکثر یہ سوچنے میں غلطی کرتے ہیں کہ سر میں، خشکی اور خارش، جلد کے خشک ہوجانے کی وجہ سے ہوتی ہے، اس لیے وہ تیل لگاتے ہیں۔

Leave feedback about this