خانہ کعبہ کے اطراف سے ڈھائی سال بعد حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اب حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب زائرین مقام ملتزم پر دعائیں کر سکیں گے اور حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکیں گے، اس کے علاوہ زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے
واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت خانہ کعبہ کے اطراف عارضی رکاوٹیں لگا دی گئی تھیں۔
Leave feedback about this