خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، حجر اسود کو بوسہ دیا جانا ممکن دنیا Roze News
دنیا

خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، حجر اسود کو بوسہ دیا جانا ممکن

خانہ کعبہ کے اطراف سے ڈھائی سال بعد حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اب حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب زائرین مقام ملتزم پر دعائیں کر سکیں گے اور حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکیں گے، اس کے علاوہ زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت خانہ کعبہ کے اطراف عارضی رکاوٹیں لگا دی گئی تھیں۔

Exit mobile version