اسلام آباد:وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنسو گیس کی شیلنگ اور تشدد کسی کی نہیں ملک کی بدنامی ہے، کل ہماری 4شہادتیں ہوئیں،3رینجرز اور 1پنجاب پولیس کا جوان، کل ہمارے دو اے ایس پی،ایس پی بھی زخمی ہے، پنجاب پولیس کے اہلکاربھی زخمی ہیں، ہم کسی صورت میں جانی نقصان نہیں چاہتے اور نہ تھے، انہوں نے ہر چیز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ رات کو بھی بتایا تھا کہ ہم نے ان کو سنگجانی کی جگہ آفر کی تھی، انہوں نے دو بار سیز فائر کرکے کہا ہم سنگجانی کی طرف جارہے ہیں ، وہ مذاکرات کرتے ہیں، وقت کا بھی تعین کرتے ہیں، ان کی لیڈر شپ سے پوچھ لیں،کیا سنگجانی کا فیصلہ نہیں ہوا؟ ان کی ایک خفیہ لیڈر شپ سارا کنٹرول کررہی ہے باقی ساری زیرو ہے۔
گولی کا جواب گولی بہت آسان تھا، آئی جی صاحب کو کہا ہے اب ان کا اختیار ہے کہ کیسے دفاع کرنا ہے، ہم اپنے سارے جوانوں کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے اپنے تین سے چار قافلے لاکر جوڑے ہیں، ان کا مین قافلہ ایک ہی تھا جو خیبرپختونخوا سے آیا تھا، یہ سارے خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے ہیں، پنجاب سے کوئی نہیں آیا، جو آئے ہوئے ہیں ان کے بیک گرانڈ ہم نے چیک کروالیے ہیں۔
تازہ ترین
پی ٹی آئی قیادت خون خرابہ نہیں مذاکرات چاہتی، خفیہ ہاتھ ہونے نہیں دے رہا: وزیر داخلہ محسن نقوی
- by web_desk
- نومبر 26, 2024
- 0 Comments
- 76 Views
- 3 ہفتے ago
Leave feedback about this