لاہور: لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت دیدی۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے حکام نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اس دوران ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کل ریلی کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور اداروں کیخلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔ قبل ازیں لاہو رمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کی ابھی عمران خان کیساتھ بات ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی کردی ہے۔ ریلی کل یا بعد میں بھی ہوسکتی ہے ہم پرامن انتخابات اور پرامن انتقال اقتدا ر چاہتے ہیں۔ یہاں یہ بات قبل ذکر ہے۔ کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج اتوار کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لاہور کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور شہر میں دفعہ 144 لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے ساتھ رینجرز کو بھی طلب کرلیاتھا۔
Leave feedback about this