پاکستان

حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شوکت ترین عمران خان کے بہکاوے میں آگئے تھے، ایف آئی اے نے آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کی اجازت مانگی جو حکومت نے دے دی۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ادارے عمران خان کے خلاف بھی تحقیقات کررہے ہیں اور عنقریب ان کی گرفتاری کا مرحلہ بھی آنے کو ہے۔عمران خان نیازی کی چوریاں پکڑی گئی ہیں ثبوت بھی موجود ہے عدالتیں فیصلہ بھی کریں گی بہت جلد عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’عمران خان قبل ازوقت انتخابات کا انعقاد اس لیے چاہتا ہے تاکہ اُس کے خلاف جاری کیسز کی تحقیقات رُک جائیں اور پھر مقدمات دب جائیں‘۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے، امن برقرار رکھنے،ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، سی پیک سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے، غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جارہی ہے، عمران خان نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی اور ملک دشمن پالیسیاں چلائیں۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کہا کہ شیخ رشید اپنی بکواس اور غیرضروری بیانات کی وجہ سے جیل میں ہے، اُس نے ایک بڑی جماعت کے سربراہ کے خلاف بیان دیا اور پھر مقدمہ درج ہونے پر عدالت بھی گیا، جس پر عدالت نے اُس کی درخواست کو مسترد کردیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر شروع ہوئی ہے مگر وفاق، صوبائی حکومتیں اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں اور ہم اس میں کامیابی حاصل کریں گے، ماضی میں مذاکرات کا اچھا نتیجہ نہیں نکلا اور مستقبل میں بھی مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے‘۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image