اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیموں کو پیر کے دن ساڑھے 11 بجے ملاقات کیلئے بلالیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومتی کمیٹی کی تشکیل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے، نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی۔
سپیکر آفس کے دروازے اراکین کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے لیے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو پیر کے دن ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دی ہے، دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے پارلیمنٹ ہاس میں اپنے چیمبر میں ملاقات کروں گا۔
تازہ ترین
حکومت ، اپوزیشن مذاکرات، سپیکر نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو بلا لیا
- by web_desk
- دسمبر 22, 2024
- 0 Comments
- 28 Views
- 15 گھنٹے ago
Leave feedback about this