پاکستان

حکومتی اقدامات کے باوجود لاہور میں اسموگ کی صورتحال برقرار

حکومتی اقدامات کے باوجود لاہور میں اسموگ کی صورتحال برقرار

حکومتی اقدامات کے باوجود لاہور میں اسموگ کی صورتِ حال برقرار ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے اور یہاں اسموگ کی صورتِ حال مسلسل تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے، گرین لاک ڈان ایریاز کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں میں بھی پابندیوں پر عمل نہیں کیا جا رہا۔علاوہ ازیں ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور گرد و نواح میں بھی شدید اسموگ کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔گوجرہ شہر اور گرد و نواح میں بھی اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے سبب وبائی امراض میں اضافہ ہو گیا ہے۔چیچہ وطنی شہر اور مضافاتی علاقوں میں دوسرے روز بھی شدید اسموگ کے باعث نزلہ، کھانسی، سانس اور گلے کی تکیلف کے مریض اسپتالوں میں آ رہے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہنے کے لیے شہری ماسک کا استعمال کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image