لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسن نیازی کو الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی نے حسن خان کی والدہ کی درخواست پر چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ حسن نیازی اس وقت جناح ہاوس حملہ کیس میں زیر حراست ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق حسن نیازی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن انہیں کاغذات نامزدگی پر دستخط کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے یہ نہیں بتایا کہ حسن خان کس حلقے سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے آرمی ایکٹ کی ایسی کوئی شق کی نشاندہی نہیں کی جس کے تحت زیر سماعت ملزم الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حسن نیازی نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات پر دستخط کیے ہیں یا نہیں۔ مطلوبہ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالتی حکم کے بارے میں کمانڈنگ افسر کو آگاہ کریں۔عدالت نے حسن نیازی کی درخواست نمٹا دی۔
حسن نیازی کو انتخابی کاغذات نامزدگی پر دستخط کرنے کی ہدایت

حسن نیازی کو انتخابی کاغذات نامزدگی پر دستخط کرنے کی ہدایت