لندن پاکستان کے سٹار فاسٹ باﺅلر حسن علی نے کاﺅنٹی کرکٹ میں شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے ہیٹرک اپنے نام کرلی ۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے کاﺅنٹی کرکٹ کی سیکنڈ الیون کے ٹی 20 میچ میں عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے نارتھمپٹن شائر کیخلاف ہیٹرک کی ۔حسن علی نے ورکشائر کی نماندگی کرتے ہوئے نارتھمپٹن شائر کیخلاف میچ میں مجموعی طورپر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ اس دوران انہوں نے 14 رنز دیئے
Leave feedback about this