اسلام آباد: حج کی درخواست فارموں کیساتھ حج 2023 کے واجبات کی وصولی کیلئے مجازبینکوں کی برانچیں ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی بینک دولت پاکستان نے حج کے خواہشمند افراد کو درخواست فارموں کے ساتھ جج 2023 کے واجبات جمع کرنے میں سہولت دینے کی غرض سے 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی نامزد برانچوں کو ہفتے اور اتوار کے روز کھلا رکھیں۔قبل ازیں حج پالیسی 2023 کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہت ہم آہنگی 14 بینکوں کو ملک بھر میں حج کے خواہش مند افراد سے 16مارچ تا اکتیس مارچ 2023 ء تک درخواست فارموں کیساتھ واجبات وصول کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔
معیشت و تجارت
حج واجبات کی وصولی کیلئے بینک ہفتے اور اتوار کو کھلیں گی
- by web_desk
- مارچ 24, 2023
- 0 Comments
- 735 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this