اسلام آباد:حجاج کرام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، 24گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کرسکیں گے۔حجاج کرام کو آسانی دینے کیلئے ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیاگیا ، ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی، خصوصی کانٹرز پر حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا۔ حجاج کرام کو پاسپورٹس کی ڈلیوری 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔ ملک کے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا بھی آغازہو چکا ہے۔
پاکستان
حجاج کرام کیلئے 24گھنٹوں میں پاسپورٹس کا حصول ممکن
- by web_desk
- نومبر 21, 2024
- 0 Comments
- 60 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this