اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چودھری سالک حسین اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت
اس موقع پروزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، شرکا کو حج فنڈ پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔
وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کیلئے حج موبائل ایپلی کیشن بھی فعال ہے۔وزیرِ اعظم نے حج 2025 میں معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ان کی ذمہ داریاں اور دیگر انتظامات پر تفصیلات طلب کرلیں اور حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر مزید کہنا کہا کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں
حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے، حج کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے۔حجاج کرام کو حج کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں، حکومت کی جانب سے ان کی خدمت و معاونت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کرونگا۔حجاج کرام کی رہائش اور سفری و دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے ، حجاج کرام کیلئے معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔
تازہ ترین
حجاج اللہ کے مہمان، معاونت میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کرونگا: وزیراعظم شہباز شریف
- by web_desk
- جنوری 20, 2025
- 0 Comments
- 46 Views
- 11 گھنٹے ago
Leave feedback about this