صحت

حاملہ خواتین کیلئے 5 ضروری غذائیں

حاملہ خواتین کیلئے 5 ضروری غذائیں

نیویارک :حاملہ خواتین کو زیادہ وٹامنز، معدنیات اور دیگر غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے تاہم کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن سے حاملہ خواتین کو پرہیز کرنا چاہیے۔وہ غذائیں جو حاملہ خواتین کو کھانی چاہئیں؛1) ایسی غذائیں جن میں وٹامن سی ہوتا ہے، جیسے نارنجی، اسٹرابیری، کالی مرچ اور بروکولی جو بچے کی نشوونما میں مدد کرتی ہیں اور آئرن کے جذب کو بہتر کرتی ہیں۔2) وہ غذائیں جن میں آئرن ہو جیسے پھلیاں، دال، سبز پتوں والی سبزیاں، گوشت اور پالک جو ماں اور بچے دونوں میں زیادہ خون بنانے کے لیے مفید ہیں۔
3) )کیلشیم سے بھرپور غذائیں جیسے دودھ، دہی، پنیر اور ساتھ ساتھ بادام اور بروکولی جو ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما میں مدد کرتی ہیں۔4) اومیگا 3 فیٹی ایسڈز پر مشتمل غذائیں جیسے سارڈائن مچھلی، سالمن مچھلی، ٹراٹ مچھلی اور ٹونا مچھلی۔5) ہائیڈریٹ رہنے کے لیے وافر مقدار میں پانی پینا بچے کو خون کے ذریعے غذائی اجزا کی مناسب ترسیل میں مدد کرتا ہے اور ماں میں قبض اور پیشاب کی نالی کے انفیکشن کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image