تہران:ایران نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام بارے 29 نومبر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام اور خطے کی صورت حال کے بارے میں اسی ہفتے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گا۔
ترجمان کے مطابق امکانی طور پر یہ مذاکرات 29نومبر کو ہوں گے تاہم ایران کے اس ترجمان نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ مذاکرات کس جگہ ہوں گے ، اس سے قبل جاپان کے خبر رساں ادارے نے رپورٹ میں کہا تھا چار ملکوں کے نمائندوں کی امکانی طور ملاقات 29 نومبر کو جنیوا میں ہوگی۔
یہ پیش رفت اقوام متحدہ کے جوہری ایشوز کے لئے واچ ڈاگ، آئی اے ای اے کی ایران کے بارے میں منظور کردہ قرار داد کے بعد سامنے آئی ہے۔
دنیا
جوہری پروگرام بارے 29 نومبر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ بات چیت ہوگی، ایران
- by web_desk
- نومبر 25, 2024
- 0 Comments
- 52 Views
- 3 ہفتے ago
Leave feedback about this