لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت سولہ ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا جناح ہاﺅس میں جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے کمانڈنگ افسر نے 16 شرپسند وں کی حراست مانگ لی ۔عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظور کرلیا ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا کہ کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قصور وار پائے گئے ہیں ۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے ۔پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا۔
Leave feedback about this