سابق رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپور ی نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ، کہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کیساتھ چلنا ممکن نہیں ۔ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ نے کا فیصلہ کرلیا۔انہوں نے کہا کہ نو مئی سے قبل ہی اسد عمر کو تحفظات سے آگاہ کردیا تھا سمجھ سے بالاتر ہے کہ نو مئی کے واقعات کیوں ہوئے ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط فوج سے ہی ممکن ہے ان حالات میں تحریک انصاف کیساتھ چلنا ممکن نہیں
Leave feedback about this