پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت وقتی فائدے کے لیے عدلیہ کی آزادی کو داؤ پر لگا رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مجوزہ ترامیم کا مسودہ نہ دکھانے سے صاف ظاہر ہے کہ ساری دال ہی کالی ہے، کیا جعلی حکومت اپوزیشن اور اتحادیوں کو مسودہ نہیں دکھا رہی، ترامیم کے مختلف مسودے اپوزیشن اور اتحادیوں کو گمراہ کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری مجوزہ ترامیم کو نمٹانے میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں، مجوزہ ترامیم کے خلاف سیاستدانوں سے زیادہ ذمہ داریاں ان پر عائد ہوتی ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وکلاء برادری نے عدلیہ کی آزادی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، وکلاء برادری نے ہمیشہ عدلیہ کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنایا ہے، جعلی حکومت نااہلی کے اس شاندار مظاہرے پر خود مستعفی ہو جائے اور نااہلی
تازہ ترین
جعلی حکومت وقتی فائدے کے لیے عدلیہ کی آزادی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، بیرسٹر سیف
- by web_desk
- ستمبر 18, 2024
- 0 Comments
- 431 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this