اسلام آباد: چیف جسٹس نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں برابری کا موقع ملنا چاہیے، الیکشن کونگران کو تبادلوں کا کھلا اختیا نہیں دینا چاہیے۔سپریم کورٹ میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کیس کی سماعت ہوئی، وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیے کہ نگران حکومت کے قیام کے بعد الیکشن شیڈول جاری ہوچکا ہے۔ آرٹیکل 218 کے تحت صاف شفاف الیکشن کروانا ہماری ذمہ داری ہے لیول پلینگ فیلڈ کیا بیورو کریسی میں تبادلے کرنا بھی الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، نگران حکومت بھی الیکشن کمیشن کی منظوری سے کسی افسر کا تبادلہ کرسکتی ہے۔،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 218 کے تحت صاف شفاف الیکشن یقینی بنانے کیلئے تبادلوں کا اختیار الیکشن کمیشن کرتاہے ثابت ہوگیا کہ نگران حکومت تبادلے الیکشن کمیشن کی اجازت سے کرتی ہے الیکشن کمیشن خود سے بھی نگران حکومت کو افسران کے تبادلوں کے احکامات دے سکتا ہے۔
Leave feedback about this