کھیل

جب تک سانس ہے کھیلوں گا: شاہین آفریدی

جب تک سانس ہے کھیلوں گا: شاہین آفریدی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر اور پی ایس ایل 10 کی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہیکہ میں کسی فارمیٹ سے دور نہیں جا رہا جب تک سانس ہے سارے فارمیٹ کھیلوں گا۔شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ کامیابی کا سفر آسان نہیں تھا بہت اتار چڑھا آئے، کریڈٹ عاطف رانا اور ثمین رانا کو جاتا ہے جنہوں نے نوجوانوں کو سپورٹ کیا، کریڈٹ پی ڈی پی کو بھی جاتا ہے، پلیئرز کو موقع ملا اور انہوں نے پرفارم کیا۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو یقین تھا کہ ہم اچھا کریں گے، ماحول سب سے اہم ہوتا ہے، ضروری نہیں ہوتا کہ شاہین ہو گا تو جیتیں گے، کسی نے کسی پر انگلی نہیں اٹھائی، سب نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا، جیت اور اچھی کارکردگی کے لیے یہی کچھ ایک ٹیم کو چاہیے ہوتا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ سکندر رضا کی انٹری فلمی انداز جیسی تھی، ان جیسا کرکٹر نہیں دیکھا، وہ جس طرح آئے تھکاوٹ کا کہہ سکتے تھے لیکن ضرورت کے مطابق کھیلے، لمبے سفر کے بعد آتے ہی کھیلے، آٹ کیا اور پھر ٹیم کو جتوایا بھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں تبدیل نہیں ہوں گا، شاہین ہوں اور رہوں گا، میں کسی فارمیٹ سے دور نہیں جا رہا جب تک سانس ہے سارے فارمیٹ کھیلوں گا، میں بار بار کہتا ہوں کہ آنکھیں اچھی ہونی چاہئیں، میری پرفارمنس اچھی ہے اور ویسی ہی ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image