پاکستان

ثاقب نثار چیف جسٹس رہے اور ان کے فیصلوں سے عمران خان کو فائدہ ہوا ،شرجیل میمن

ثاقب نثار چیف جسٹس رہے اور ان کے فیصلوں سے عمران خان کو فائدہ ہوا ،شرجیل میمن

پی پی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ثاقب نثار چیف جسٹس رہے اور ان کے فیصلوں سے عمران خان کو فائدہ ہوا ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پارلیمنٹ سب سے مقدس ادارہ ہے جسکی توہین کی جارہی ہے اور اس کی دھجیاں اُڑانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔شرجیل میمن نے کہا کہ ثاقب نثار کے بیٹے یا کسی اور کی گفتگو ذاتی نہیں گفتگو میں سیاسی جماعت کا ٹکٹ بیچنے کی با ہورہی ہے ، ٹکٹ بیچنے سے متعلق گفتگو کی تحقیقات ہونی چاہیئے ، ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو بلا کر پوچھیں کیوں پی ٹی آ¾ی کے ٹکٹ بیچ رہے ہوں انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار ارو ان کے بیٹے کی گفتگو پر عدالت میں کہا گیا کہ نجی گفتگو ہے ثاقب نثا ر کے فیصلوں سے ملک کو نقصان پہنچا ہے وہ جب چیف جسٹس تے تو انہوں نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیاتھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image