تھائی لینڈ میں آتش بازی کے گودام میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ملائیشین سرحد کے قریب واقع شہر سنگوئی کولوک کی مارکیٹ میں دھماکے سے کم ازکم 115 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔دھماکے کے بعد علاقے کے مختلف ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔دھماکے کی وجہ سے گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور متعدد گھروں میں درازیں پڑ گئیں جبکہ شہر میںدھواں پھیل گیا ہے ۔مقامی گورنر سینن پونگاک سورن نے بتایا کہ دھماکا مارکیٹ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں ویلڈنگ کی تکنیکی خراب کے باعث ہوا ، عمارتوں میں لگنے والی آگ پر قابو پولیا ہے ۔

Leave feedback about this