پاکستان

توشہ خان کیس:حکومت کا عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف حکومت کی جانب سے مزید کاروائی کے لئے نیب اور ایف آئی اے کو درخواست دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے گھڑی کو توشہ خانہ سے لیکر سستے داموں فروخت کیا گیا۔اس سے قبل الیکشن میں حکومت کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس میں الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلہ میں عمران خان کو5سال کے لئے نااہل کیا ہے۔الیکشن کمیشن میں یہ ریفرنس سپیکر اسمبلی کی جانب سے بھیجا گیا تھا جس میں کہا تھا کہ عمران خان نے کی مالیت 8کروڑ50لاکھ کے بجائے کف لنکس،پین اور انگوتھی 2کروڑ27لاکھ روپے میں حاصل کیے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image