معروف قانون دان خواجہ حارث توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے۔ خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں ڈسپلن پر تحفظات پر علیحدگی کا فیصلہ کیا۔سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی لطیف کھوسہ اور دیگر کرینگے ۔توشہ خانہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواست میں بھی خواجہ حارث وکیل نہیں ہونگے ۔خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر اعتراض نہ اُٹھانے کا مشورہ دیاتھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے کچھ ارکان چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ پر اعتراض کا مشورہ دے رہے تھے۔
Leave feedback about this